دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں کورونا کا سب سے بڑا وار

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں

بھارت میں کورونا کا سب سے بڑا وار
کنئی دہلی:

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ انتہائی تیزی سے جاری ہے۔

کورونا کا ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا وار سامنے آیا ہے۔
بھارت میں ایک ہی روز میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں

کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے

جس کے بعد بھارت میں اموات ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

 

About The Author