معروف ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے
گونگا سائیں نے ڈھول کی تھاپ پر صوفی فیسٹیولز اور مزارات پر اپنی پرفارمنس سے بہت شہرت حاصل کی
مزارات اور مختلف تقریبات میں،، دیوانہ وار ڈھول بجا کر ہزاروں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ڈھولچی گونگا سائیں چل بسے،، گونگا سائیں کو ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا
عالمی شہرت یافتہ گونگا سائیں، پپو سائیں اور مٹھو سائیں کے ہمراہ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے، انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کے فن کو دنیا بھر میں متعارف کرایا
کئی سالوں سے گونگا سائیں ہر جمعرات کو لاہور میں بابا شاہ جمال کے مزار پر ڈھول پرفارمس پیش کرتے تھے، جہاں ملک بھر سے آنیوالے زائرین ان کی پرفارمنس سے محظوظ ہوتے
گونگا سائیں کی نماز جنازہ سبزہ زار میں ادا کرنے کے بعد مرحوم کو ٹھوکر نیاز بیگ کی مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا
اے وی پڑھو
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول
بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست
لاہور، سڑکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں کوڑا پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون