نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مختصر ترین روزہ کس ملک میں ہوگا

مختلف ملکوں میں روزے کا دورانیہ مختلف ہے۔ روس میں طویل ترین17گھنٹے پچپن منٹ کا روزہ ہو گا۔

مختصر ترین روزہ کس ملک میں ہوگا

دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کا رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

مختلف ملکوں میں روزے کا دورانیہ مختلف ہے۔ روس میں طویل ترین17گھنٹے پچپن منٹ کا روزہ ہو گا۔ طویل ترین دورانیہ کا روزہ روس کے شہر مورمانسک میں مقیم مسلمان رکھیں گے۔ ماسکو میں مسلمان سولہ گھنٹے گیارہ منٹ روزے میں رہیں گے

ارجنٹیا ، چلی اور برازیل میں مسلمان بارہ گھنٹے کا مختصر ترین روزہ رکھیں گے۔ آئس لینڈ، ناروے، سوئیڈن، الاسکا اور فن لینڈ میں بھی روزہ سترہ گھنٹوں کے بعد کھولا جائے گا۔

جرمنی کے شہر برلن میں سولہ گھنٹے پندرہ منٹ، ڈنمارک، کوپن ہینگن میں 16 گھنٹے دو منٹ کا روزہ ہوگا۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا پندرہ گھنٹے 43 منٹ ، لندن میں پندرہ گھنٹے 21 منٹ، پیرس میں پندرہ گھنٹے 18 منٹ کا روزہ ہے۔

پندرہ گھنٹوں سے کم دورانیے والے ممالک میں اٹلی کا شہر روم ، کینیڈا کا ٹورنٹو، امریکا کے نیویارک اور لاس انجلیس شامل ہیں۔

پاکستان، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بھارت میں بھی روزہ چودہ گھنٹوں اور کچھ منٹوں پر مشتمل ہوگا۔ مختصر ترین روزہ ارجنٹینا ، چلی کے سینٹیاگو اور برازیل میں ساڑھے بارہ گھنٹوں کا ہوگا۔

About The Author