دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

قومی کرکٹر کو دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیا گیا ہے

پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

قومی کرکٹر کو دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیا گیا ہے

محمد رضوان کو انگلینڈ کی سیمینگ کنڈیشنز میں کمال بیٹنگ اور بہترین وکٹ کیپنگ کرنے کا پھل مل گیا

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچز میں چالیس اعشاریہ پچیس کی اوسط سے ایک سو اکسٹھ رنز بنائے،، جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل تھی

محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں شامل ہونیوالے اٹھارہویں پاکستانی ہیں، اس سے پہلے فضل محمود، مشتاق محمد، آصف اقبال،

حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک، وقار یونس، وسیم اکرم، مشتاق احمد، سعید انور، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، یونس خان اور مصباح الحق بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں

وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے

سال دو ہزار اکیس کی فہرست میں محمد رضوان کے علاوہ جیسن ہولڈر، زیک کرولے

ڈوم سیبلی اور ڈیرن سٹیونز شامل ہیں۔

About The Author