دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ثانیہ مرزا بھی تُرک شیف کے کھانے کی دیوانی ہوگئیں

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے تُرک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی معروف تُرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی ہوگئیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دبئی میں تُرک شیف براک ازدمیر سے ملاقات کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

 تصویر میں ثانیہ مرزا تُرک شیف براک ازدمیر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں تُرک شیف کی تیار کردہ انوکھی بریڈ بھی ہے جس پر انگریزی زبان میں ’مرزا‘ لکھا ہوا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے تُرک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اُن کے لیے تیار کردہ بریڈ کے لیے بھی تُرک شیف کا شکریہ ادا کیا۔

ثانیہ مرزا اور براک ازدمیر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائک کر رہی ہے بلکہ یہ تصویر مختلف پیجز پر شیئر بھی کی جارہی ہے۔

ثانیہ مرزا بھی تُرک شیف کے کھانے کی دیوانی ہوگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی معروف تُرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی ہوگئیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دبئی میں تُرک شیف براک ازدمیر سے ملاقات کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا تُرک شیف براک ازدمیر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں تُرک شیف کی تیار کردہ انوکھی بریڈ بھی ہے جس پر انگریزی زبان میں ’مرزا‘ لکھا ہوا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے تُرک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اُن کے لیے تیار کردہ بریڈ کے لیے بھی تُرک شیف کا شکریہ ادا کیا۔

ثانیہ مرزا اور براک ازدمیر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائک کر رہی ہے بلکہ یہ تصویر مختلف پیجز پر شیئر بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

About The Author