دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رائیونڈ کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم بوائلر پھٹنے کی آوازیں آ رہی ہے۔ فیکٹری کے پاس کیمکل، پلاسٹک، جوتے بنانے اور دیگر کارخانے ہیں۔

رائیونڈ: سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس نے دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آگ لگنے سے فی الحال کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم فائر بریگیڈ کی14 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

فیکٹری انتظامیہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ9 ملازمین نے دیواریں پھلانگ کر اپنی جان بچائی ہے اور اب اندر کوئی ملازم موجود نہیں ہے۔

لوگوں کو متاثرہ علاقہ سے دور رہنے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ سندراسٹیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری سے ملحقہ تمام صنعتوں میں کام بند کروا دیا گیا ہے۔

میڈیا نمائندوں  نے جائے وقوعہ سے اطلاع دی ہے کہ فیکٹری کے اندر سے بوائلر پھٹنے کی آوازیں بھی آئی ہیں۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر پرائیویٹ اداروں کے فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فیکٹری دو ایکڑ پر محیط اور اس میں کیمیکل بنائے جاتے ہیں۔ آگ نے دوایکٹر کی پوری فیکٹری کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فیکٹری میں گارڈ، چوکیدار اور صفائی کرنے والا عملہ موجود ہے جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم بوائلر پھٹنے کی آوازیں آ رہی ہے۔ فیکٹری کے پاس کیمکل، پلاسٹک، جوتے بنانے اور دیگر کارخانے ہیں۔

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 800 کے قریب فیکٹریاں ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کا دفتر بھی قریب ہی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فیکٹری کے چاروں سے پانی ڈال رہی ہیں۔ لاہور سے بھی فائرٹینڈر کی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

https://fb.watch/4tqfvX3xtd/

About The Author