دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کا انڈونیشیاء میں سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیاء کیساتھ کھڑے ہیں ۔

پاکستان کا انڈونیشیاء میں سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد

پاکستان نے انڈونیشیاء میں سیلاب کے باعث ہونیوالی تباہی اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ

پاکستان سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالی تباہی اور ہلاکتوں پر انڈونیشیاء سے اظہار افسوس اور

ہمدردی کرتا ہے ۔

مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیاء کیساتھ کھڑے ہیں ۔
واضح رہے کہ مشرقی انڈونیشیا اور اس کے ہمسایہ ملک مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں

اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے

جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

About The Author