دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دبئی کا سفر کرنے والے خبردار ہوشیار

جس کے تحت بہت سی چیزوں کو دوران پرواز اپنے ہمراہ رکھنے پر مسافر مشکل میں پھنس سکتے ہیں

دبئی کا سفر کرنے والے خبردار ہوشیار

دبئی:

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل کسٹم اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اجنبی مسافر کا سامان نہ لیں جب تک آپ کو معلوم نہ ہو جائے کہ سامان کس نوعیت کا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ دنیا بھر کے دیگر ائیرپورٹس کی طرح اماراتی حکام کی جانب سے بھی نئی

ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جس کے تحت بہت سی چیزوں کو دوران پرواز اپنے ہمراہ رکھنے پر مسافر مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

دبئی میں جن چیزوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں نشہ آور چیزیں، سرخ لیزر والے قلم، جعلی کرنسی، نشہ آور چبانے والے پتے، متعدد جانور، پتھر کے مجسمے اور توہین آمیز یا اخلاقیات سے گری پینٹنگز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کیڑے مار ادویات، ہتھیار، اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، منشیات، طبی سامان کے آلات اور نئی گاڑیاں کے ٹائر لے کر جانا نقصان دہ ہو سکتا ہے جبکہ شراب، سگریٹ، ہیرے جواہرات بھی ممنوعہ اشیا میں شامل ہیں۔

ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو جرمانہ، قید کی سزا یا دونوں سزائیں بیک وقت ہو سکتی ہیں۔

اس لیے مسافر سفر کے دوران کسٹم حکام کو قیمتی نقدی اور دیگر سامان کے متعلق خود بتا دیں۔

واضح رہے کہ اگر آپ متحدہ عرب امارات میں اپنی ادویات لانا چاہتے ہیں تو آپ کو دواؤں کا اصلی نسخہ بھی ہمراہ رکھنا ہو گا۔

About The Author