دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا میں مبتلا بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکرکواسپتال منتقل کردیاگیا

سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ سب اپنا بہت خیال رکھیں

کورونا میں مبتلا بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکرکواسپتال منتقل کردیاگیا

چھ روز قبل جب سچن ٹنڈولکر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ مجھے میں کورونا کی علامات زیادہ نہیں ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا تمام ہیلتھ پروفیشنلز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو نا صرف بھارت بلکہ بیرون ملک میں ہم سب کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ سب اپنا بہت خیال رکھیں۔

About The Author