دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب: مسجد الحرام سے مسلح شخص گرفتار

گرفتار کیا جانے والا مسلح شخص مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا

سعودی عرب: مسجد الحرام سے مسلح شخص گرفتار

ریاض: مسجد الحرام سے مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیا جانے والا مسلح شخص مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا۔

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 بروزمنگل، ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔

خلیجی اخبار نے گرفتار کیے جانے والے مسلح ملزم کی تصویر بھی وزارت داخلہ کی سائٹ سے شائع کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مسلح شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل پر عصر کے بعد گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا-

سیکیورٹی فورسز نے جب اس شخص کو گرفتار کیا تو اس کے پاس سے دھار والے آلے برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حرم سکیورٹی فورس فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

About The Author