فیس بک نے سابق صدر ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹا دی
واشنگٹن:
سماجی رابطوں کی معروف سائٹ فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کو ان کی بہو کے پیج سے ہٹا دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق بھی کی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ جو ایک ٹی وی چینل پر کام کررہی ہیں نے ان کا ایک انٹرویو کیا تھا اوراس کی ویڈیو اپنے فیس بک پر پوسٹ کردی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک ٹرمپ کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں ہی ایک ٹی وی چینل پر کام شروع کیا ہے۔
لارا ٹرمپ نے جیسے ہی اپنے سسر کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی تو فیس بک انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔
ایرک ٹرمپ کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جو انہیں فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ ای میل میں انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی۔
ایک ای میل کا اسکرین شارٹ پوسٹ کیا جو انہیں فیس بک کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔ اس ای میل میں ان کو فیس بک کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فیس بک نے پابندی عائد کررکھی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس