نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نائجر میں فوجی بغاوت ناکام بنا دی گئی

صدر محمد بازوم کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے 2 فوجی گروپ نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا

نائجر میں فوجی بغاوت ناکام بنا دی گئی

افریقی ملک نائجر میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ صدر محمد بازوم کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے 2 فوجی گروپ نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا، صدارتی گارڈز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فوجی بغاوت کو ناکام بنایا۔

فوجی بغاوت کے الزام میں کئی افراد زیرحراست ہیں جبکہ صدارت کی افتتاحی تقریب جمعے کو ہوگی اور صدر محمد بازوم عہدہ سنبھالیں گے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یو این سیکریٹری جنرل تشویش کے ساتھ صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، ایسی اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے جس سے جمہوریت اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یو این چیف نے نائجر فوج پر اپنی آئینی ذمے داریوں پر کار بند رہنے پر زور دیا۔

فرانس نے نائجر میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ امریکا نے نائجر میں قونصلر سروسز غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کردیں۔

About The Author