نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جانوروں کیلئے پہلی کورونا ویکسین تیار

روس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی

جانوروں کیلئے پہلی کورونا ویکسین تیار
ماسکو:

روس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹر کر لی ہے۔ روس کے مطابق جانوروں کی کورونا ویکسین سے وائرس کے شکل بدلنے کے عمل کو روکا جا سکے گا۔

روس کی زرعی ایجنسی روسلخوزنادزور کے مطابق ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع کی جا سکتی ہے۔

کارنیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گذشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے تھے جو مؤثر ثابت ہوئے۔

روسلخوزنادزور ایجنسی کے نائب سربراہ کونسٹنٹین ساوینکوو نے بتایا کہ جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی ہے سو فیصد میں کورونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے اور یہ دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین ہے جو جانوروں میں کورونا کے وائرس کو روکے گی۔

روسلخوزنادزور کے مطابق یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا اور سنگاپور کی نجی کمپنیوں اور جانور پالنے والے اداروں نے کارنیواک کوو ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

About The Author