پشاورہائیکورٹ نےٹک ٹاک پرپابندی ختم کرنےکاحکم دیدیا
پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے
بعد عدالت نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی
عدالت کی طرف سے کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک کھول دیں, لیکن غیر اخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیئے، جسٹس قیصر رشید خان نے پوچھا ڈی جی صاحب اب تک کیا ایکشن لیا ہے؟
ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ اس مسلے کو اٹھایا ہے۔
ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائیر کیا ہے, جتنے بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزیں اپلوڈ ہونگی ان کو
دیکھیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا آپ لوگوں کے ساتھ ایسا سسٹم ہونا چاہیئے جو اچھے اور برے میں تفریق کریں,پی ٹی
اے ایکشن لے گی تو لوگوں پھر ایسے ویڈیوز اپلوڈ نہیں کریں گے۔
جسٹس قیصر رشید خان نےمزید کہاجب لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ پی ٹی اے ہمارے خلاف ایکشن لے
رہی ہے تو پھر وہ ایسی چیزیں اپلوڈ نہیں کریں گے۔
ڈی جی پی ٹی اے نے کہا ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ بات کی ہے کہ جو بار بار ایسا غلطی کرتے
ہیں ان کو بلاک کریں۔
عدالت نے ٹک ٹاک دوبارہ کھولنے اجازت دیتے ہوئے پی ٹی اے کو غیر اخلاق مواد روکنے کے لئے مزید
اقدامات کرنے کا حکم دے دیا
اے وی پڑھو
خیبرپختونخوا کی بارہ سرکاری جامعات کو انتظامی اور مالی بحرانوں کا سامنا
چاول کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی،فی کلو چاول40 سے 50روپے سستے
75غیرقانونی قرضہ دینےوالی ایپس کاایک لاکھ لوگوں کیساتھ ایک ارب روپےکافراڈ