دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں دو روزہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

پاکستانی خواتین سمیت دیگر ممالک کہ چالیس خواتین آرٹسٹ نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا

سعودی عرب میں دو روزہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی خواتین سمیت دیگر ممالک کہ چالیس خواتین آرٹسٹ نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں موھوب آرٹ گیلری کی جانب سے دو روزہ آرٹ ایگزبیشن میں پاکستان

بھارت، فلپائن، روس، اور سپین کی خواتین آرٹسٹ نے آرٹ کے فن پارے بنائے اور شاندار پینٹنگز کے ذریعے اپنی مہارت کو خوب منوایا

اس کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی پینٹنگ کرنے میں مہارت دیکھائی دو روزہ آرٹ ایگزیبیشن کو دیکھنے کے لئے

آرٹ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد پہنچی موھوب آرٹ گیلری کی بانی روحی خان کا کہنا تھا کہ

اس ایونٹ کا مقصد خواتین اور بچوں میں آرٹ کے شوق کو ابھارنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا

ایونٹ میں شریک بچوں اور آرٹسٹ خواتین نے ایگزیبیشن کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے یقیناََ آڑٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی

About The Author