نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب:12فیصد سے زائد کورونا کیسز والے اضلاع میں شادیوں کی تقریبات پر پابندی

پشاورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 22 جبکہ نوشہرہ میں 19 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔ لاہور17 فیصد، فیصل آباد اورراولپنڈی15 فیصد جبکہ مالاکنڈ، صوابی، سرگودھا، ملتان اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

لاہور: پنجاب میں 12 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے اضلاع میں شادیوں پر پابندی ہوگی۔ ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی اور  ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائےانسداد کورونا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران مثبت کیسز کی شرح 21فیصد ہے،۔ کورونا کیسز پنجاب کےمختلف اضلاع میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے باعث صحت کے نظام پر شدید دباوَ ہے۔ پنجاب میں 12 فیصد سے زائد کیسز والے اضلاع میں شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی۔  پنجاب میں تمام پارکس ، تفریحی مقامات اور سماجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یکم اپریل سے 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثرلاک ڈاؤن ہوگا۔ ٹرانسپورٹ ایس اوپیزکے مطابق چلتی رہے گی،. دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی. میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بھی بند رہیں گی۔ ٹرانسپورٹ، کنسٹرکشن انڈسٹری معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کمشنر، ڈی سی سمیت متعلقہ انتظامیہ پر مقدمہ درج کروانے کی وارننگ دی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ،  رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

سوات میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہو گئی ہے جب کہ سب سے زیادہ کورونا کیسز بھی یہیں رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 22 جبکہ نوشہرہ میں 19 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔ لاہور17 فیصد، فیصل آباد اورراولپنڈی15 فیصد جبکہ مالاکنڈ، صوابی، سرگودھا، ملتان اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

سنٹرل پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 جبکہ گوجرانوالہ میں 10 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق اوکاڑہ، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد، بہاولپور اور لوئر دیر میں 8 فیصد جب کہ گجرات میں 7 فیصد رہی۔

 

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

https://fb.watch/4tqfvX3xtd/

About The Author