دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شرو ع

پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران سو فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے

پنجاب بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شرو ع ہوگئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ چھتیس اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

عثمان بزدار نے کہا کہ ایک لاکھ بیس ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران سو فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ضلع، تحصیل او رنچلی سطح پر پولیو ورکرز کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوامی نمائندے بھی انسداد پولیو ویکسینیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

پنجاب کو پولیو فری بنانا حکومت کا مشن ہے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ

وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔

پولیو جیسے مرض سے اپنے بچوں کو بچانا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

About The Author