نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو 6 روز بعد نکال لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نہر سوئز میں پھنسے 2 لاکھ ٹن وزنی بحری جہاز ایور گرین کو 6 روز کی محنت کے بعد نکال لیا گیا۔
نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے باعث سینکڑوں جہازوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ اب تجارتی راستے کو جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب تک کھولا جائے گا۔
سمندری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انچ کیپ کے مطابق جہاز کو صبح نکالنے میں کامیاب ہوئے۔
بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملانے والی نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گرین پھنس جانے کے باعث سمندر میں ٹریفک جام ہوکر رہ گیا تھا جس کے سبب سمندر میں کنٹینروں اور کشتیوں کی لمبی قطار لگ گئیں۔
6 روز قبل ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا تھا۔ نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹر چوڑی ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا تھا۔
جہاز کی مالک کمپنی ایور گرین مرین کارپس کے مطابق ایور گرین بحری جہاز چین سے نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم جا رہا تھا، نہر سویز کو پار کرتے ہوئے ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی اور اس نے نہر کو بلاک کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:
جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی
’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی
یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی
نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی
https://fb.watch/4tqfvX3xtd/
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس