دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاتون کو اپنی داڑھی کیوں پسندہے؟

گر آپ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے خوش رہنا ضروری ہے جس سے آپ مضبوط رہیں گے

خاتون کو اپنی داڑھی کیوں پسندہے؟

چہرے پر اضافی بالوں کی وجہ سے معاشرے میں حراساں اور مذاق کا نشانہ بننے کے باوجود امریکی میں ایک خاتون اپنی داڑھی کو نہ منڈوانے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

امریکی ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والی کلیڈ وارن کا کہنا ہے کہ چہرے پر مکمل بال ان کی شخصیت کی پسندیدہ خصوصیت ہے۔ کلیڈ وارن نے اب کئی سال سے اپنے چہرے کے بال صاف نہیں کروائے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اجنبی لوگوں کی جانب سے کئی سالوں سے ان کے ساتھ ناروا سلوک اور حراساں کیے جانے کے باوجود انہوں نے اپنی داڑھی نہیں منڈوائی ہے اور اپنے آپ کو “داڑھی والی عورت” کے طور پر گلے لگایا ہے۔

 کرسمس کے موقع پر تحائف بانٹتا سانتا کلاز کون ہے؟

کلیڈ وارن کا کہنا ہے کہ اجنیوں کی جانب سے ناروا تبصروں پر وہ زیادہ کان نہیں دھرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ چہرے پر داڑھی ہونے کے سبب ڈیٹنگ ایپ پر مردوں کی جانب سے انہیں طعنہ دیا جاتا ہے۔ لیکن وہ اپنے لیے ایک ایسے جیون ساتھی کی تلاش کررہی ہیں جو ان سے اور ان کی داڑھی سے اتنی ہی محبت کرے جتنی وہ خود کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جسم پر فطری بالوں اور داڑھی سے پیار کرتی ہیں اور لوگوں کی جانب سے منفی تبصروں پر زیادہ توجہ دیتیں۔

کلیڈ وارن کا کہنا ہے کہ لوگ دیٹنگ ایپ پر مجھے تھوڑی دیر کے لیے گھورتے، پھر طعنے دیتے اور تھوڑی بہت گفتگو کے بعد بلاک کردیتے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود میں اپ سیٹ نہیں ہوتی ہوں

ان کا مزید کہنا ہے کہ قدرت نے جسطرح جسمانی ساخت بنائی ہے اس پر خوش رہنے میں ہی سکون ہے۔ میں اپنے جسم کے بارے میں مثبت احساس کا پیغام پھیلا رہی ہوں۔

بطور فری لانسر کام کرنے والی امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ آگر میرا مذاق اڑانے والے اور میرے ساتھ زیادتی کرنے والے جی رہے ہیں تو پھر میں کیوں نہیں؟ اگر آپ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے خوش رہنا ضروری ہے جس سے آپ مضبوط رہیں گے۔

About The Author