امریکہ کی سوئز کینال میں پھنسے جہاز کو نکالنے کی پیشکش
امریکہ نے سوئز کینال میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے مدد کی پیش کش کر دی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے امریکہ کے پاس آلات اور صلاحیت موجود ہے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کو نکالنے کیلئے امریکہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
خیال رہے کہ دیوہیکل گارگو کنٹینر کے سمندر میں پھنس جانے کے سبب دنیا کے سب سے بڑے بحری تجاری راستے میں ٹریفک جام کی سیٹلائٹ تصوریں سامنے آئی تھیں۔
بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملانے والی نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گرین پھنس جانے کے باعث سمندر میں ٹریفک جام ہوکر رہ گیا ہے جس کے سبب سمندر میں کنٹینروں اور کشتیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔
برطانوی آن لائن اخبار دی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا۔ نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹر چوڑی ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا ہے.
رپورٹ کے مطابق سمندری راست کے دونوں اطراف اب تک دو سو کے قریب سمندری جہازوں کی قطار لگ گئی ہے۔ تیز لہروں اور سمندری ہواؤں کے سبب تائیوان سے ڈنمارک جانے والا کنٹینر اپنا توازن کھو بیٹھا تھا اور سمندر میں پھنس کر رہ گیا تھا۔
جہاز کی مالک کمپنی ایور گرین مرین کارپس کے مطابق ایور گرین بحری جہاز چین سے نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم جا رہا تھا، نہر سویز کو پار کرتے ہوئے ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی اور اس نے نہر کو بلاک کردیا۔
سمندر میں کنٹینر کے پھنسنے کے سبب مصری حکام اور شپنگ کمپینیز کی انتظامیہ افریقہ کے راستے جہاز گزارنے پر غور کررہے ہیں لیکن سیکیورٹی تحفظات کے سبب اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس