نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کنگال سے کروڑ پتی، کروڑ پتی سے کنگال بننے کی سچی کہانی

لاٹری جیتنے کے بعد کروڑ پتی بنی اور پھر کروڑ پتی سے کنگال ہو گئی

کنگال سے کروڑ پتی، کروڑ پتی سے کنگال بننے کی سچی کہانی

لندن:

برطانوی لڑکی کی سچی کہانی جو لاٹری جیتنے کے بعد کروڑ پتی بنی اور پھر کروڑ پتی سے کنگال ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی سب سے کم عمر لاٹری جیتے والی خوش قسمت کیلی راجرز نے 2003 میں 16 سال کی عمر میں لاٹری جیتی تھی۔

کیلی راجرز نے لاٹری میں جیتی رقم نشے اور پارٹیوں میں اڑا دی۔ اس نے اپنے دوستوں، رشتے داروں پر بے دردی سے رقم خرچ کی۔

18 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتنے والی لڑکی کیلی راجرز نے کہا کہ اس کے دوستوں اور رشتے داروں نے اس سے فائدہ اٹھایا اور بعد میں اسے اکیلا چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر شخص غلطی کرتا ہے اور وہ مجھ سے بھی ہوئی۔

میں نے جب لاٹری جیتی تو میں صرف 16 سال کی تھی اور کسی کی سننے کو تیار نہیں تھی تاہم

اب میں نے اپنے تجرنے کے مطابق لاٹری مالکان سے لاٹری جیتنے کے لیے عمر کی حد 18 سال کرنے کی درخواست کی ہے۔

سال 2108 میں بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ بری طرح سے زخمی ہو کر اسپتال پہنچیں جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہیں تاہم حملہ آوروں کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

About The Author