دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملازمت چھوڑنے پر ناراض باس کا انوکھا انتقام

اندریس فلیٹن نامی شخص نے ملازمت چھوڑنے سے قبل 15 دن کا نوٹس دیا تھا

ملازمت چھوڑنے پر ناراض باس کا انوکھا انتقام

جارجیا کے ایک شخص کو اس وقت جھٹکا لگا جب اس کے سابق منیجر نے آخری تنخواہ90 ہزار سکوں کی صورت میں بھجوائی وہ بھی تیل اور گریس میں لتھڑی ہوئی۔

اندریس فلیٹن نامی شخص نے ملازمت چھوڑنے سے قبل 15 دن کا نوٹس دیا تھا اور کمپنی کی طرف اس کے915 ڈالر تھے۔

فلیٹن کا کہنا ہے کہ اسے اپنی آخری تنخواہ حاصل کرنے کیلئے بہت مشکلات کا سامنا پڑا اور جارجیا میں مزدوروں کیلئے بنائے گئے محکمے سے بھی رابطہ کرنا پڑا۔

گندے سکوں کی صورت میں ملنے والی تنخواہ کے ساتھ ایک لفافہ بھی دیا گیا جس پر انتہائی نامناسب الفاظ درج تھے۔ ان سکوں کو استعمال کرنے کیلئے صاف کرنا پڑے گا۔

اندریس کا کہنا ہے کہ یہ نامناسب رویہ ہے اور اب میں ہر رات بیٹھ کر سکوں سے تیل اور گریس صاف کرتا ہوں تاکہ خرچ کر سکوں۔

اس نے مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا مجھے ان سکوں کو خرچ کرنے کیلئے بھی محنت کرنی پڑے گی جو میں نے محنت سے کمائے تھے۔

About The Author