دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے سبب ٹوایلٹ ٹیشو رول کے بحران کا خدشہ

جبکہ کورونا کے سبب طلب میں اضافہ بھی بحران کی وجہ بن سکتا ہے۔

کیاٹوایلٹ ٹیشو رول کابحران آنے والا ہے؟

کورونا وائرس کے سبب طلب میں اضافے سے ٹوایلٹ ٹیشو رول کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ٹوایلٹ ٹیشو رول بنانے والی بڑی کمپنیوں کے پاس آنے والے مہینوں میں بحری جہازوں کے کنٹینروں پر جگہ بہت کم ہے اور آرڈرز وقت پر نہیں پہنچ سکیں گے۔

رول بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال جنوبی امریکہ سے بروقت بڑی کمپنیوں کو نہیں مل سکا جس کے سبب پیدوا متاثر ہوئی ہے۔

جبکہ کورونا کے سبب طلب میں اضافہ بھی بحران کی وجہ بن سکتا ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک بھیجے جانیوالے تین چوتھائی ٹیشو رول چین سے بھیجے جاتے ہیں۔

خام مال کی فراہمی متاثر ہونے سے کمپنیوں نے پیدوار بھی کم کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹوایلٹ ٹیشو رول کے ایک کنٹینر کی لاگت میں جنوری2020 سے تا حال250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی تجارت متاثر ہونے کے سبب چین واپس آنے والے کنٹینرز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

برازیل کی کمپنی سوزانو دنیا میں خام مال کا تیسرا حصہ فراہم کرتی ہے اور وہ بھی اس اپنے ہدف کے مطابق سپلائی فراہم نہیں کر سکی۔

خام مال کی سپلائی اگر پہلے والی سطح پر نہیں آتی تو دنیا میں ٹوایلٹ ٹیشو رول کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

گزشتہ سال بھی ایسا ہی ہوا تھا جب ایک یورپی ملک نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں اشیا کو بھی بحران پیدا ہوگیا۔

About The Author