اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے وصول کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے 30ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے ازاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔
شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔
حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی دو اہم جماعتیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے آمنے سامنے آگئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا BAPکےسرکاری سینیٹرزکےووٹوں ھی سے اپوزیشن لیڈر بننا تھا تو پچھلی بار کیطرح باپ سےملکرچئیرمین ھی بن جاتے۔
احسن اقبال نے کہا یوسف رضا گیلانی قابل احترام ہیں مگروہ پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیتے،انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو قابل اعتماد سمجھا۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے تبصرہ کیاہے کہ 6ماہ کی جدوجہد کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہوگئیں،فضل الرحمان کے5ووٹوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی،پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے اچھی سیاست کی ہے۔
اس وقت سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے 21 سینیٹرز ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین سینیٹ کی تعداد 17 ہے، اس سے قبل راجا ظفر الحق اپوزیشن لیڈر تھے لیکن اس مرتبہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیے:
جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی
’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی
یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی
نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی
https://fb.watch/4tqfvX3xtd/
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ