دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش ، وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی اور بغاوت کے الزام میں 14 ملزمان کو سزائے موت

ملزمان پر بیس سال پہلے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام تھا

بنگلہ دیش میں وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی اور بغاوت کے الزام میں 14 ملزمان کو

سزائے موت سنادی گئی،، ملزمان پر بیس سال پہلے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی

منصوبہ بندی کا الزام تھا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے ملزمان کو سزا سنائی۔ ملزمان نے 2000

میں ایک کالج میں دو بم نصب کئے، جہاں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ریلی سےخطاب

کرنا تھا، کالج میں نصب دونوں بموں کو برآمد کرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ تمام

14ملزمان کاتعلق حرکت الجہاد الاسلامی، جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے۔

 

 

About The Author