دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امیتابھ بچن میرا کھانا چوری کرتے تھے، دیپیکا

پیکو فلم میں امیتابھ والد کے کردار میں تھے جبکہ دیپیکا بیٹی کے رول میں تھیں

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور صدی کے مہانائک امیتابھ بچن کی جوڑی فلم پیکو میں کافی پسند کی گئی تھی ۔

پیکو فلم میں امیتابھ والد کے کردار میں تھے جبکہ دیپیکا بیٹی کے رول میں تھیں ۔ کچھ الگ طرح کی اسٹوری اور کچھ ان دونوں اداکاروں کی کارکردگی کی وجہ سے یہ فلم سپر ہٹ ہوئی تھی ۔

اتنا ہی نہیں اس فلم کو متعدد ایوارڈ بھی ملے تھے ۔ ایک مرتبہ اس فلم سے وابستہ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ پیکو فلم کی ریلیز کے دوران ایک پریس کانفرنس کی گئی تھی ۔

اس موقع پر دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر ایک بڑا الزام لگایا تھا ۔ اس پریس کانفرنس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون ، امیتابھ بچن پر کھانا چوری کرنے کا الزام لگاتی نظر آتی ہیں ۔ سب کے سامنے ایسا الزام سن کر امیتابھ بچن انہیں حیرانگی سے دیکھنے لگتے ہیں ۔

دیپیکا کہتی ہیں کہ یہ میرا کھانا چوری کرتے ہیں ۔ یہ سن کر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں ۔ اس کے بعد امیتابھ بھی مستی کرتے نظر آتے ہیں ۔

امیتابھ ویڈیو میں کہتے نظرآتے ہیں : نہیں اس میں کیا ہے دیکھئے ۔ عام طور پر ہم لوگ تین وقت کھانا کھانے والے لوگ ہیں

ان کا حال کچھ الگ ہے ۔ یہ ہر تین منٹ پر کھانا کھاتی ہیں ۔ پھر دیپیکا سے کہتے ہیں : ذرا کھڑے ہوجائیے ۔

تعجب کی بات یہ ہے کہ اتنا کھانا جاتا کہاں ہے ؟ میں یہ جاننا چاہتا ہوں ، یہ ویسی کی ویسی ہی دبلی پتلی ہیں ۔

About The Author