دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بحیرہ احمر میں پاکستان ملاحوں کا جہاز پھنس گیا

ویب سائٹ ویسل فائنڈر کے مطابق جہاز سعودی عرب اور مصر کے درمیان موجود ہے

بحیرہ احمر میں پاکستان ملاحوں کا جہاز پھنس گیا۔

سمندروں کی لہروں میں پندرہ روز سے پھنسے ملاحوں کا کہنا ہے کہ انہیں مدد نہ ملی تو وہ مرجائیں گے۔۔

ویب سائٹ ویسل فائنڈر کے مطابق جہاز سعودی عرب اور مصر کے درمیان موجود ہے

بی بی سی سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مہر نامی جہاز کے کپتان نے بات کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اب جہاز کا رخ کسی بھی طرف نہیں موڑ سکتے۔۔

سمندر کی لہریں اس جہاز کو جدھر لے جاتی ہیں۔۔

چھ پاکستانی ملاحوں کا جہاز پندرہ روز سے خراب ہے۔

کپتان کا کہنا ہے کہ کہ وہ جہاز کے انجن میں ڈیزل اور پیٹرول ملے ہوئے پانی میں

چاول ابال کر کھانے پر مجبور ہیں۔

ملاحوں کا کہنا ہے کہ ان کی فوری مدد نہ کی گئی تو وہ موت کو اپنے قریب دیکھ رہے ہیں۔

About The Author