نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موٹروے زیادتی کیس، دونوں ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید سنادی گئی

گزشتہ برس 9ستمبر کو دو ملزمان نے موٹر وے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

لاہور،انسداددہشتگردی عدالت کےجج نےموٹروے کیس کا فیصلہ سنا دیا
عدالت نےعابدملہی اورشفقت بگاکوسزائےموت اورعمرقیدکی سزاسنا دی

اسپیشل پراسیکیوٹر حافظ اصغر کے مطابق 365 اے میں دونوں ملزموں کو عمر قید کا حکم دیا گیا،دونوں مجرمان ڈکیتی کی دفعہ 392 کے تحت 14 سال کی سزا سنائی گئی،
حافظ اصغر کے مطابق  دھوکہ دہی کی دفعہ کے تحت دونوں مجرمان کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، دونوں مجرموں کو 337 ایف ون کی دفعہ کے تحت 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے،دونوں مجرموں کی تمام تر جائیداد دفعہ 382 بی کے تحت بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فرانزک ٹیم اورڈولفن اہلکاروں سمیت 37کےقریب گواہان پیش ہوئے
خاتون سےزیادتی کیس کاچالان پولیس نےعدالت میں جمع کرادیاتھا
عدالت میں جمع کرائےگئےچالان 200سےزائد صفحات پرمشتمل تھا
اےٹی سی میں جمع کیےگئےچالان میں 40 گواہان کوشامل کیاگیا تھا
ملزم عابد ملہی جب روپوش تھا اس دوران اس نے ساری رقم خرچ کردی
چالان کے مطابق ملزم شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کرلیا ہے،چالان
ملزم عابد ملہی نے تفتیشی افسر کےسامنےاعتراف جرم کیا اوربیان ریکارڈ کروایا
ملزمان نے بتایا کہ جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی،چالان
عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے،چالان
گزشتہ برس 9ستمبر کو دو ملزمان نے موٹر وے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
ملزمان کے خلا ف عدالت میں 7سماعتیں ہوئیں

یہ بھی پڑھیے:

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

اسلام آباد ہائیکورٹ:یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author