دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے جمعرات کے روز ہی اسلام آباد میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے اور آج بھی عالمی وبا کے سبب پاکستان میں مزید 42 اموات اور 3 ہزار 876 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 576 ہے۔ 5 لاکھ 79  ہزار 760 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

اسلام آباد ہائیکورٹ:یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author