وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے ایکسپو سینٹر پہنچ گئے۔
وزیر اعلی نے ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے معمر افراد سے خیریت دریافت کی اور ویکسی نیشن کے عمل کے حوالے سے رائے بھی لی
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور ایکسپو سینٹر میں بنے کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے ویکسین لگوانے کے سب سے بڑے مرکز کے دورہ کے لئے پہنچ گئے۔ دورہ کے دوران وزیر اعلی نے معمر افراد سے مسائل پوچھے اور انتظامات کے بارے دریافت کیا
ایکسپو سنٹر ویکسی نیشن مرکز میں لگے فلیکسز پر وزیراعلی کی تصاویر کے باوجود
عثمان بزدار نے دعوی کیا کہ انہیں اپنی تشہیری تصویر کہیں دکھائی نہ دی،، تبدیلی کے سوال پر کہا کہ ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے
میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مطابق صوبہ بھر میں ویکسینیشن کے لیئے ایک سو چودہ سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ساٹھ سال عمر سے زائد افراد کو ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ