وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں
عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیا جائے
عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے مقررہ اوقات کی پابندی کرائیں،
تاجر برادری کا پورا احساس ہے، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ضروری اقدامات اٹھائے ہیں،
تاجر برادری عوام کی زندگیوں کو مقدم رکھے،،، دوسری جانب کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد نئے اقدامات کئے گئے۔
پنجاب کے سات شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ا
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور