دسمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس طلب

پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس طلب کر لیا

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس طلب کر لیا

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا جائے گا

وزیراعلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ یاسر ہمایوں،

مراد راس اور میاں اسلم اقبال مسیت معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری،

انسپکٹر جنرل پولیس بھی شریک ہونگے،،،اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،

کمشنر لاہور ڈویژن، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، ماہرین اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہونگے

About The Author