دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام ،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،

محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ

پی ڈی ایم سارا زوراین آر او کیلئے لگارہی ہے۔ پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔

استعفوں کی طرح اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کر لے گی- انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے

کرپٹ سیاستدانوں کی دال نہیں گلے گی- صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے-

ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔

About The Author