نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن ،ڈی سی اور سی پی او کو ہٹا دیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے نجی دورہ ملتان کے دوران مظفرگڑھ اڈا پیر پٹھان ہوٹل کے چند مکینوں نے انکی رہائش گاہ کے باہر قبضمافیا کی سرپرستی کرنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ کے خلاف احتجاج کیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ مختصر دورے پر ملتان پہنچے اور شہر کے مختلف اداروں کا وزٹ کیا جس کے بعد ڈی سی عامر خٹک، سی پی او میاں محبوب رشید کو او ایس ڈی بنا دیا اور دونوں افسران کو فوری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن دیپارٹمنٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی وزیر اعلی پنجاب نے تھانہ بی زیڈ یو کے ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے نجی دورہ ملتان کے دوران مظفرگڑھ اڈا پیر پٹھان ہوٹل کے چند مکینوں نے انکی رہائش گاہ کے باہر قبضمافیا کی سرپرستی کرنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور سی پی او ملتان محبوب رشید میاں کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کیے ذرائع کے مطابق شہریوں کی وزیراعظم پورٹل سیل پر شکایات اور ان کے ازالہ نہ ہونے پر بھی وزیراعلی پنجاب نے ان افسران پر برہمی کا اظہار کیا تھاوزیر اعلی پنجاب نے تھانہ بی زیڈ کے ایس ایچ او فیضان علی کو بھی فرائض پر غفلت برتنے پر معطل کر دیا وزیر اعلی پنجاب دورہ ملتان کے بعد لاہور واپس روانہ ہو گے وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار اپنی رہائش گرین ویو کالونی سے ملتان ائر پورٹ پہنچے وزیراعلی پنجاب خصوصی جہاز پر ملتان ائر پورٹ سے لاہور روانہ ہوئے وزیراعلی پنجاب کے برادر نسبتی دوست محمد بزدار نے ان کو رخصت کیا وزیراعلی پنجاب نے مختصر وقت میں 3 اضلاع کے دورے کئے

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author