دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوگل کا خواتین کو منفرد انداز میں خراج تحسین

خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر سرچ انجن گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کو دکھایا گیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

گوگل کا ڈوڈل تعطیلات، واقعات، کامیابیوں کو یاد کرنے کا ایک منفرد انداز ہے جس کے تحت گوگل اپنے ہوم پیج پر ایک مخصوص لوگو کے ذریعہ پیغام دیتا ہے۔ تاہم آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل نے جو ڈوڈل تبدیل کیا ہے اس میں مختلف رنگوں نسل کی خواتین کی باہمی یکجہتی کو ظاہر کیا ہے جبکہ ڈوڈل کی ویڈیو میں خواتین کو دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author