نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہی خاندان میں ساس بہو دیورانی جیٹھانی کے جھگڑے

میگھن نے برطانیہ میں قیام کے دوران شاہی دربار کے عملے کو دھمکیاں دیں

شاہی خاندان میں ساس بہو دیورانی جیٹھانی کے جھگڑے

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہی خاندان کے افراد نے اس وقت ان کی ویڈیوز لیک کیں جب انہوں نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔

انہوں نے یہ الزام اپنی ساس کمیلا پارکر، جیٹھانی کیٹ مڈلٹن اور جیٹھ شہزادہ ولیم پر عائد کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ان کی ویڈیوز لیک کر کے پریس کو جاری کی گئیں۔

میگھن مارکل کی جانب سے یہ انکشاف اس خبر کے سامنے آںے کے صرف دو روز بعد عائد کیا گیا جب برطانوی خبر رساں ادارے نے شاہی خاندان سے منسوب ایک تہلکہ انگیز خبر شیئر کی تھی۔

برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میگھن نے برطانیہ میں قیام کے دوران شاہی دربار کے عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا اور بکنگھم پیلس اس کی تحقیقات کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں برطانیہ میں کنسنگٹن پیلیس میں قیام کے دوران میگھن مارکل نے شاہی عملے کے دو افراد کو محل سے بےدخل کردیا تھا

جبکہ تیسرے اسٹاف کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا تھا۔

قبل ازیں برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا تھا کہ

برطانوی شاہی خاندان ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ وہ اور ان کے شوہر اپنی خاموشی توڑ دیں گے۔

امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفرے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں میگھن نے کہا کہ بکنگھم پیلس ان کے

بارے میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہا ہے اور اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔

اوپرا ونفرے کے سوال پر کہ “آج شاہی خاندان ان سے سچ سنے تو اس پر وہ کیا کہیں گی”، جواب میں میگھن نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر پہلے ہی شاہی حیثیت سے دستبردار ہوچکے ہیں اور وہ بہت سے اعزازات سے محروم کردیے گئے ہیں۔

میگھن نے کہا کہ اب انہیں نہیں معلوم شاہی خاندان ان سے کیا توقع کرتا ہے، ہم ابھی بھی خاموش ہیں،

لیکن یہ اگر ان کے خلاف پروپیگینڈا بند نہیں کیا گیا تو یہ خاموشی زیادہ دیر نہیں رہ سکے گی۔

About The Author