نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نےوزیر اعظم کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ ہم پر کیچڑ نہ اچھالیں ہمیں کام کرنے دیں ،،کچھ تو احساس کریں۔۔۔ہمیں آزادانہ کام کرنے دیں،، ہم کسی کے دباؤ میں نہ آئے ہیں اور نہ ہی آئندہ آئیں گے

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا کہا کہ جس نتیجے پر وزیر اعظم اور کچھ وزراٗ نے ناراضی کا اظہار کیا الیکشن کمیشن اسے مسترد کرتا ہے ، کل کا نتیجہ جمہوریت ، آزادانہ الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حُسن تھا اور آئین کے مطابق تھا جسے پوری قوم نے دیکھا ،

الیکشن کمیشن نےوزیر اعظم کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ ہم پر کیچڑ نہ اچھالیں ہمیں کام کرنے دیں ،،کچھ تو احساس کریں۔۔۔ہمیں آزادانہ کام کرنے دیں،، ہم کسی کے دباؤ میں نہ آئے ہیں اور نہ ہی آئندہ آئیں گے

 

الیکشن کمیشن نےوزیر اعظم کی تنقید کے بعد کہا ہے کہ کمیشن ایک آئینی اور آزاد ادارہ ہے صرف آئین اور قانون ہی ہمارے لیئے ’’معیار‘‘ ہیں ، ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نہ نظر انداز کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس میں ترمیم کرسکتے ہیں ۔۔۔

 

الیکشن کمیشن کا حکومت کے تبصروں پر حیرانی کا اظہار کہا کہ جو سیٹس جیت گئے وہ منظور ،،، جو ہار گئے وہ نا منظور کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟ ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے کہیں اختلاف ہیں تو شواہد کے ساتھ بات کریں۔۔۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور وزراٗ سے سوال بھی پوچھ لیا کہا کہ جو باتیں کی گئیں وہ کام کام پارلیمنٹ سے منظور کیوں نہیں کرایا گیا ۔۔الیکشن کمیشن کا کام قانون سازی نہیں بلکہ قانون کی پاسبانی ہے۔۔۔کل الیکشن کمیشن پر الزامات لگا کر آئینی اداروں کی تضحیک کی گئی جو الزامات لگانے والوں کی اپنی کمزوری ظاہر کرتی ہے

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author