جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وہیل مچھلی کی قے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

اس کا وزن6 کلو اور قیمت1 لاکھ90ہزار پاؤنڈ کے قریب بتائی جا رہی ہے

وہیل مچھلی کی قے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو ساحل سمندر سے وہیل مچھلی کی قے ملی جس نے اس کو کروڑ پتی بنا دیا ہے۔

اس کا وزن6 کلو اور قیمت1 لاکھ90ہزار پاؤنڈ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ خاتون23 فروری کو ساحل سمندر پر چہل قدمی کر رہی تھی کہ اس کی نظر ایک بڑی سے چیز پر پڑی۔

قریب جانے سے اس کو مچھلی کی بدبو محسوس ہوئی اور خاتون قے کو یہ سمجھ کر گھر لے آئی شائد کوئی قیمتی چیز ملی ہے۔

اس خوش قسمت عورت نے جب ہمسائیوں سے اس کا ذکر کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سپرم وہیل کی قے ہے اور اس کی مالیت لاکھوں پاؤنڈ ہو سکتی ہے۔

12 انچ لمبی اور24 انچ چوڑے اس ٹکڑی کی مالیت ایک لاکھ86ہزار500 پاؤنڈ لگائی گئی ہے۔ تصدیق کیلئے آگ کے شعلے کو اس کے قریب لایا گیا جس سے وہ پگھلنا شروع ہوگیا اور آگ دور لے جانے سے پھر سخت ہو گیا۔

خیال رہے کہ وہیل مچھلی کی قے خشک ہو کر نایاب اور انتہائی قیمتی ہوتی ہے کیوں کہ عنبر نامی اس مادے کو دنیا کی مہنگی ترین خوشبوؤں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کو اگر کچھ دنوں تک اگر ہوا اور دھوپ میں رکھا جائے تو اس سے انتہائی تیز خوشبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ وہیل مچھلی کی قے پانی پر تیرتے ہوئے ساحل تک پہنچ جائے۔

About The Author