دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک، بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا

پاک، بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

راولپنڈی:

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا اور دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن کے موجودہ میکنزم سے متعلق گفتگو کی گئی۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے لائن آف آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوطرفہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوز نے بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائر کے لیے 2003 میں ایک اور انڈرسٹینڈنگ ہوئی تھی جبکہ پاکستان اور بھارت میں یہ رابطہ 1957 سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے ایل او سی سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں تیزی آ گئی تھی اور 2003 سے اب تک 13 ہزار 500 سے زائد سیزفائر کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیزفائر خلاف ورزیوں میں 310 شہری شہید اور ایک ہزار 600 زخمی ہوئے ہیں۔ 2019 میں سب سے زیادہ سیزفائر خلاف ورزیاں ہوئیں۔

About The Author