دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں جرائم کی شرح پر قابو نہ پایا جا سکا

ایک دن میں لاہور میں ڈکیتی کی نو جبکہ چوری کی آٹھ وارداتیں ہوئیں

لاہور میں جرائم کی شرح پر قابو نہ پایا جا سکا۔

چوبیس گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی پینتالیس سنگین وارداتیں رپورٹ ہوئیں

شہریوں کے تحفظ اور عوام دوست پولیسنگ کا دعویٰ

لاہور میں ناکام ہو گیا۔ شہر کے چوراسی تھانوں کی حدود میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم کی پینتالیس وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ایک دن میں لاہور میں ڈکیتی کی نو جبکہ چوری کی آٹھ وارداتیں ہوئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں سے دو گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

رائیونڈ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے پینتالیس سالہ شخص کو قتل کردیا۔

About The Author