لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی
عدالت نے لیگی رہنما کو ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کی
عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی اور نیب کو ن لیگی رہنما کی رہائی کا حکم دے دیا
حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، گذشتہ روز حمزہ شہباز کے وکلا نے موقف اپنایا تھا کہ
حمزہ کی گرفتاری کے سترہ ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، سپریم کورٹ بیس ماہ کی تاخیر کرنے پر نیب کیسز میں ملزموں کو ریلیف دے چکی ہے
نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ اگر چھ ماہ کا وقت دیا جائے تو کیس کا ٹرائل مکمل ہو جائے گا
نیب کے کے مطابق حمزہ شہباز اور ان کے والد شہباز شریف نے انڈسٹریل یونٹس سے اربوں روپے کے اثاثے بنائے جبکہ ملازمین اور فرنٹ مین کے ذریعے
بے نامی اکاونٹس کے ذریعے کی منی لانڈرنگ کی
اس سے پہلے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟