جنوری 2, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک پر دوستی کرنے والا ایک اور نوجوان لٹ گیا

پولیس کے مطابق  سکھر کا نوجوان پانچ روز پہلے لڑکی کے بلانے پر کراچی آیا تھا۔

فیس بک پر دوستی کرنے والا ایک اور نوجوان لٹ گیا۔

جعلساز  لڑکی  سترہ سالہ  لڑکے سے ستر ہزار روپے بٹور کر کے چلتی بنی۔

پولیس کے مطابق  سکھر کا نوجوان پانچ روز پہلے لڑکی کے بلانے پر کراچی آیا تھا۔

سترہ سالہ  لڑکا گرل فرینڈ کو طارق روڈ پر شاپنگ کرارہا تھا۔

لڑکے کے اہلخانہ  وہاں پہنچے اور اسے  زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی

تو  شہری  معاملے کو اغوا کی واردات سمجھ بیٹھے۔

اسی دوران نوجوان کو دوستی کے جال میں پھانس کر ستر ہزار بٹورنے والی لڑکی وہاں سے رفوچکر ہوگئی۔

پولیس  متاثرہ لڑکے اور اہلخانہ کو  شہریوں سے بچاکر فیروز آباد پولیس اسٹیشن لے آئی ۔

پولیس کا دعوی   ہے کہ مبینہ جعلساز لڑکی نوجوان سے مزید تیس ہزار روپے کا تقاضہ کررہی تھی۔

متاثر ہ نوجوان سے معلومات حاصل کرکے جعلساز لڑکی کو تلاش کیا جارہا ہے۔

About The Author