دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور، خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم ٹرک کی زد میں آکر ہلاک

پولیس کے مطابق کنیز بی بی کینال روڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف آرہی تھی

لاہور میں خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا

ملزم نے کینال روڈ پر کار سوار خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کرنے پر ٹرک سے ٹکرا گیا۔

پولیس کے مطابق کنیز بی بی کینال روڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف آرہی تھی

گاڑی آہستہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار پرس چھین کرفرار ہوا تو خاتون نے تعاقب میں گاڑی بھگا دی

خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کےلیے گاڑی کو موٹر سے ٹکرانے کی کوشش اسی دوران ملزم خود کو بچاتے ہوئے ٹرک کی زد میں آگیا

ٹرک کی ٹکر سے ملزم موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کی لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے

تاحال ملزم کی شناخت نہ ہوسکی ہے

About The Author