دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دوسروں پر الزام لگانے والوں کی اپنی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے, ن لیگ

دوسروں پر کاغذ لہرا لہرا کر الزام لگانے والوں کی اپنی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

دوسروں پر کاغذ لہرا لہرا کر الزام لگانے والوں کی اپنی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اور انکے ٹائوٹ شہزاد اکبر کی براڈ شیٹ کیس میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کے

صحافی ڈیوڈ روز کی وساطت سے کائوے موساوی سے کمیشن لینے اور قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نے انکے مکروہ چہرے سے پردہ چاک کر دیا ہے،

عمران خان، شہزاد اکبر ڈیوڈ روز اور براڈ شیٹ کے سی او او کائوے موساوی کے موبائل ڈیٹا کو پبلک کیا جائے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،

شہزاد اکبر مشیر احتساب نہیں بلکہ مشیر کمیشن ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اور راہنماء مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنسز میں کاغذ لہرا لہرا لہرا کر مخالفین پر الزامات لگانے والے کی اپنی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے،

براڈ شیٹ کے سی ای او کائوے موساوی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، انکی کرپشن کی داستانیں ہر روز سامنے آ رہی ہیں،

کائوے موساوی کا کہنا ہے کہ اس سے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہزاد اکبر کے حوالے سے ملا اور جرمانے کی رقم میں سے ڈھائی لاکھ پونڈز بطور کمیشن مانگے ہیں جو کہ

میں نے دینے سے انکار کر دیا یہ اتنے بے شرم ہیں کہ انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، شہزاد اکبر کس حیثیت سے کائوے موساوی سے ملاقاتیں کرتے ہیں

اور اور ان سے کمیشن مانگتے ہیں یہ مشیر احتساب نہیں بلکہ مشیر کمیشن ہیں جبکہ چیئرمین نیب غائب ہیں، انہوں نے الزام عائد کرے ہوئے کہا کہ

شہزاد اکبر وزیراعظم عمران خان کے ٹائوٹ کا کردار نبھا رہے ہیں جو کرپشن کا پیسہ اکھٹا کر کے انہیں پہنچاتے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم نے نے یہ سارے آٹا چور،

چینی چور ، بجلی چور، گیس چور، اودیات چور کمیشن اکٹھا کرنے کیلئَے اپنے ٹائوٹ رکھے ہوئے ہیں، شہزاد اکبر نے اپنے کمیشن کی خاطر برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے بینک اکائونٹ میں

پیسے ڈالوائے تھے۔ اب یہ سرکاری خرچے پر پریس کانفرنس کرکے اس بات کی تردید کرینگے مگر یہ یاد رکھین کہ آپکے ٹیکسٹ میسیجز اور فون کالز کا ریکارڈ اور ڈیٹا کائوے موساوی

اور ڈیوڈ روز کے پاس موجود ہے، انکی چوری سب کے سامنے عیاں ہو گئی ہے اس پر کسی تحقیق کی ضرورت نہیں ہے،

عمران خان، شہزاد اکبر ڈیوڈ روز اور براڈ شیٹ کے سی او او کائوے موساوی کے موبائل ڈیٹا کو پبلک کیا جائے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے شہری ہیں پاسپورٹ انکا بنیادی حق ہے

وہ جب دل چاہے گا پاکستان آئینگے، یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کی طرف سے سینٹ کے متفقہ امیدوار ہیں۔

About The Author