سینیٹ انتخابات سے پہلے مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈیلی سویل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وہ اکیلے ہی نہیں دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
خرم لغاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا، عمران خان سے ایک ہی سوال ہے کہ آج کہاں ہے یوتھ؟ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں؟ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا لیکن جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ۔
یاد رہے کہ خرم لغاری نےچند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
خرم لغاری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 275 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ