یو اے ای کا ہوپ مشن مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل
دبئی:
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مریخ پر بھیجا جانے والا ہوپ مشن زمین کے پڑوسی سیارے کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔
اس طرح یو اے ای پہلا مسلمان اور دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے کہ جس نے خلائی پروگرام میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے، ماہر فلکیات کا دعویٰ
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق العمل (ہوپ) نامی یہ مشن 20 جولائی کو جاپان سے روانہ کیا گیا تھا اور سات ماہ کے طویل سفر کے بعد سرخ سیارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔
ایک ایس یو وی کے حجم کا یہ اسپیس کرافٹ 9 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 14 منٹ میں مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سیارے پر آئندہ چند ماہ میں اترے گا اور اس وقت ہی اسے مکمل طور پر کامیاب قرار دیا جائے گا۔
مدار میں داخلے کے بعد ایک سگنل سے زمین پر موجود مشن کنٹرولرز کو تاریخی کامیابی کی تصدیق مل سکی۔
یو اے ای کا ہوپ اسپیس ایجنسی کا پہلا اہم خلائی مشن ہے جس کا مقصد سرخ سیارے کے مدار مریخ کے مکمل سال (زمین کے 2 سال) تک گردش کرتے ہوئے وہاں کے موسم کا تفصیلی نقشہ تیار کرنا ہے۔
اس مشن کی قیادت کرنے والے سائنسدانوں کی سربراہ سارہ الامیری کا کہنا ہے کہ یہ مریخ کا پہلا موسمیاتی سیٹلائیٹ ہوگا۔ اس کا منفرد آربٹر اسے مریخ کے ہر حصے کی مانیٹرنگ میں مدد فراہم کرے گا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگر یہ مشن مریخ کے ایک سال کے دوران وہاں کے موسموں کا نقشہ بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پہلی مرتبہ ہوگا کہ سرخ سیارے کے موسم کی مکمل تصویر انسانوں کے سامنے آئے گی۔
ڈیٹا سے سائنسدانوں کو مریخ کے بدلتے موسموں اور ماحول کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی جو 14 ارب سال سے اسے تحفظ فراہم کررہا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کا مشن دس فروری کو مدار میں داخل ہوگا جس کے بعد وہ دنیا کا چھٹا ملک بن جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس