پی ٹی اے کا بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کے لئے ٹوئٹر سے رابطہ
پی ٹی اے نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بارے میں ٹویٹس کرنے پر پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے معاملے کو ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔
پی ٹی اے کو صارفین کی جانب سے انکے اکاؤنٹس بلاک اور معطل ہونے کی 369 شکایات موصول ہوئیں ۔
جائزے کے بعد پی ٹی اے نے ایسے 280 اکاؤنٹس/ہینڈل ٹوئٹر کو رپورٹ کئیے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کئے گئے۔
پی ٹی اے نے ٹو ئٹر انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ
بھارتی اثرو رسوخ کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہ صرف پاکستانی صارفین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے
بلکہ اپنی ہی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے .
ٹوئٹر انتظامیہ کو پاکستانی صارفین کے حوالے سے اپنے متعصبانہ رویہ پر غور کرنے کا کہا گیا ہے بالخصوص ان اکاؤنٹس کے بارے میں جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کی حمایت کر رہے ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس