دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کانسٹیبلان بھرتی کا سلسلہ جاری،امیدواران سے خطاب کرتے ہوۓ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تمام امیدواران اپنی قابلیت پر یقین رکھیں بھرتی شفاف اور میرٹ پر ہوگی کسی بھی شخص کے جھانسے میں نہ آئیں کہ

کوئی بھی شخص آپ سے پیسے لے کر یا پھر شفارش کی بنیاد پر بھرتی کرا دے گا یہ بالکل نہیں ہوگا۔

امیدواروں کی پیماٸش قد و چھاتی شروع ہے

چیئرمین بورڈ DIG طارق عباس قریشی، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک اور ایس پی عامر خان نیازی اس بھرتی کی نگرانی کر رہے ہیں

اور بھرتی کے تمام مراحل کی باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔


ڈیرہ غازی خان:

پولیس چوکی انچارج خان پور علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ اللّٰہ ڈتہ ASI کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس چوکی انچارج خان پور اللّٰہ ڈتہ ASI نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم سعید احمد ولد عبد الرشید قوم ڈمرہ سکنہ بستی

ملانہ کو پسٹل 30 بور بمع 04 عدد گولیاں سمیت گرفتار کر لیا پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ میں ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔


ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم۔۔

قوانین کی خلاف ورزیوں پر مصالحہ جات یونٹ سیل، متعدد فوڈ یونٹس کو 90ہزارروپے کے جرمانے عائد، 50کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد، 105شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

ڈی جی خان 8 فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے119فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ملاوٹی سرخ مرچوں کی فروخت پر مصالحہ جات پیکنگ اینڈ سیل پوائنٹ کو سربمہر105 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں چک نمبر 112ایم ایل میں اجمل مصالحہ اینڈ پیکنگ یونٹ پر کارروائی کی گئی۔

ٹیسٹ کے دوران مرچوں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔ ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

قوانین کی خلاف ورزی پر مصالحہ جات یونٹ کو سیل کردیاگیا۔ کارروائی کے دوران 50کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کرلی گئیں۔

علاوہ ازیں لیہ میں اسلم کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی فروخت پر 10ہزار، بہاولنگر میں عرفان علوی لاہوری ناشتہ پوائنٹ کو فریزر میں گندگی پائے جانے

پر 15ہزاراور بہاولپور میں مبارک شیریں محل بیکرز کو واشنگ ایریا میں گندا پانی ہونے کی وجہ سے 10ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے مستحقین کی مالی امداد کیلئے زکواۃ و عشر کمیٹی کے ذریعے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں.

چیئر مین ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی ڈیرہ غازی خان خواجہ خضر محمود اور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر محمد مغیث نے بتایاکہ

مالی سال-21 2020کے تحت گزارہ الاؤنس کی پہلی ششماہی قسط کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے. ریگولر گزارہ الاؤنس کے 3213 مستحقین کیلئے 28917000 روپے کے فنڈز موصول ہو چکے ہیں

اور ہر مستحق کو نو ہزار روپے ملیں گے بصارت سے محروم 110 افراد کے لئے 1320000 روپے کا اجراء کیا گیا ہے

اور ہر مستحق 12000 روپے مالی امداد دی جائے گی. رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل نمبر کے ذریعے 8257 سے میسج بھیج دیے گئے ہیں

۔ضلعی زکواۃ آفیسر نے بتایاکہ مستحقین اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی یو بی ایل اومنی فرنچائز سے بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے بعد پوری رقم وصول کرسکتے ہیں

مستحقین سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی نے سروسز چارجز پہلے ہی ادا کر دیئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کر کے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن

کیمطابق نئے نرخ فوری طور پر لاگو ہوں گے. دکاندار سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کا پابند ہو گا.

نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں گے. سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی نہ ہونے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر شہری ہیلپ

لائن 0649260347اور ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کر سکتے ہیں. نوٹیفکیشن کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں فروخت ہو گا

دس کلو آٹے کا تھیلہ 430روپے کے علاوہ دل چنا موٹی 122روپے فی کلو فروخت ہو گی. دال چنا باریک 115روپے،

دال مسور باریک 145روپے، دال مسور موٹی 122روپے او رباریک 217روپے، دال مونگ دھلی 212روپے،

چنا سفید موٹا 120روپے، باریک 102روپے، بیسن 118روپے، چاول کرنل کچی و پکی 118روپے، چاول کرنل چھوٹی 85روپے، چاول اری چھ 60روپے،

سوجی اور میدہ 66روپے، دہی 90روپے، گوشت چھوٹا 650روپے، بڑا 400روپے اور کوئلہ لکڑی 50روپے فی کلو
2
فروخت ہو گا. چینی سفید ایک مل ریٹ میں دو روپے اضافہ کے ساتھ فروخت ہو گی.

روٹی سو گرام چھ روپے او رخمیری سات روپے ، دودھ 85روپے فی لٹر فروخت ہو گا. مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پھل، سبزیوں، مرغی اور انڈے کے نرخ متعین کرے گی.


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ریجن کے 109مقامات پر روڈ سیفٹی،

ٹریفک قوانین، دھند، سموگ، کورونا کے بارے میں آگاہی لیکچرز دیئے.

اس موقع پر معلوماتی پملفٹس تقسیم کرنے کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی.

یہ بات پٹرولنگ پولیس کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین، ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی چیمبر آف کامرس شیخ محمد نوید حسین اور انجینئر شیخ شاہد حسین کے

والد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان کے سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد حسین انتقال کر گئے.

مرحوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کے سسرتھے. سیاسی،

سماجی اور کاروباری شخصیات نے شیخ محمد حسین کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے

او رپسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے


ڈیرہ غازیخان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کے سسر ،چیمبر آف کامرس کے سابق ممبران ایگزیکٹو کمیٹی شیخ محمد نوید حسین،

انجنیئر شیخ شاہد حسین ،ڈپٹی کنٹرولرتعلیمی بورڈ ڈی جی خان شیخ امجد حسین کے والد اور سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے دیرینہ ساتھی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ڈیرہ غازی خان کے سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد حسین بقضائے الٰہی انتقال کر گئے، چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد حسین کے اچانک انتقال پر

ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدرخواجہ جلال الدین رومی،سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی، نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی،

سابق صدورخواجہ محمد یونس، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمدطارق اسماعیل قریشی،

خواجہ محمد محسن مسعود،سردار شہباز علی خان نصوحہ،سابق نائب صدور مرزا محمد ظفراقبال، مرزا محمد آصف اقبال،

ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)

About The Author