نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گھر بیٹھے فٹ بال میچز دیکھ کر پیسے کمانے والا نوجوان

بھارت کے ایک نوجوان کو گھر بیٹھے فٹ بال میچز دیکھنے کا بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے

گھر بیٹھے فٹ بال میچز دیکھ کر پیسے کمانے والا نوجوان

بھارت کے ایک نوجوان کو گھر بیٹھے فٹ بال میچز دیکھنے کا بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بینگلور کے رہائشی 17 سالہ ایشون کو اسکاٹ لینڈ کے فٹ بال ڈینڈی یونائٹیڈ کی جانب سے سکاؤٹنگ اور تجزیہ کاری کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فٹ بال میں بے تحاشہ دلچسپی رکھنے والے ایشون نے بتایا کہ فٹ بال سے متعلق وہ اکثر کتابیں پڑھتے ہیں اور اس پر بلاگ بھی لکھتے رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلاگ لکھنے کی وجہ سے مجھے ٹوئٹر پر کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور میرے فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ٹوئٹر پر بلاگ لکھنے کی وجہ سے مجھے ایک دن اسکاٹش فٹ بال کے ترجمان کی جانب سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی جسے میں نے قبول کیا۔

اپنے کام کی نوعیت سے متعلق ایشون نے بتایا کہ مجھے مخصوص کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کا کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ڈیٹا بیس تیار کرتا ہوں اور اس پر تجزیہ پیش کرتا ہوں۔

About The Author