جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کی بہترین خاتون باس؟

اسٹریلیا کی ایک خاتون فیشن ڈیزائنر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین باس ہیں

دنیا کی بہترین خاتون باس؟
اسٹریلیا کی ایک خاتون فیشن ڈیزائنر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین باس ہیں کیونکہ وہ اپنے اسٹاف

کو پہننے کے لیے ڈیزائنر کے مہنگے ملبوسات، شاندار عشائیہ اور فرسٹ کلاس ہوائی جہاز کے ٹکٹ دے دیتی ہیں۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق ایبس بائی ایبی (Abyss by Abby) برینڈ کی مالک اور فیشن ڈیزائنر 42 سالہ ایبی کھیر (Abby Kheir) کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کے کام کو

بہت زیادہ سراہتی اور انہیں قیمتی تحائف دینا پسند کرتی ہیں تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ ان کے کام کو سراہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ “یہ میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے کہ میرا اسٹاف کام پر خوش ہے اور ان کے کام کی تعریف ہورہی ہے اور وہ اس ساری محنت میں خود کو شامل محسوس کرتی ہیں۔”

ایبی کھیر کے مطابق “کام کے دوران میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں، ان کا بے احترام کرتی ہوں اور ان میں سے ہر ایک کی انفرادی طور پر بے حد تعریف کرتی ہوں”۔

اسٹریلوی ڈیزائنر کے مطابق مختلف اوقات میں وہ اپنے اسٹاف کو سیرو تفریح اور شاندار قسم کے عشائیہ پر بھیج دیتی یا ساتھ لیکر جاتی ہیں اور انہیں مہنگے بیگز اور جوتے بھی خرید کر دیتی ہیں۔

ایبی کھیر نے بتایا کہ “میں نے حال ہی اپنی ذاتی معاون کو کام سے متعلق سفر کے دوران لاس اینجلس میں سالگرہ پر بڑا اعشائیہ دیا تھا کیونکہ اسٹاف ممبر نے انہیں بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں اب تک کسی نے بھی ان کی سالگرہ نہیں منائی ہے۔ کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ خود کو خاص محسوس کریں”.

ایبی کھیر نے دی میل کو بتایا کہ لاس اینجلس کے دورے کے دوران انہوں نے اپنی معاون کو مہنگا بیگ اور ڈیزائنر کے بنانے ہوئے جوتے بھی خرید کر دیے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا اسٹاف خوش رہے تاکہ ان کا کام کرنے کو دل کرے، کیونکہ جب لوگ خوش ہوتے ہیں تو وہ زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں اور کام پر بھر پور توجہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایبی کھیر اس وقت سرخیوں کی زینت بنیں جب انہوں نے پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت والے مہنگے ترین بیگ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگے لاگت والے بیگ کی تلاش جاری

ہے اور وہ اسے پانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایبی کھیر نے 21 سال کی عمر میں کپٹروں کا ایک چھوٹا سا اسٹور کھولا تھا اور اب وہ ملین ڈالر اثاثے کی مالک ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک بشول برطانیہ اور امریکہ میں ان کے برینڈ کی شاخیں ہیں۔

About The Author